i بین اقوامی

غزہ میں قتلِ عام ، کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دیتازترین

August 19, 2024

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے قتلِ عام کے باعث کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی،غزہ میں جاری جنگ کے خلاف کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کے کوئلے کو فلسطینی بچوں کو مارنے والے بموں میں استعمال کیاگیا ہے ،اس سے قبل جون میں بھی کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی تھی،امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال کے ابتدائی 8ماہ میں کولمبیا سے 320ملین ڈالرز مالیت کا کوئلہ درآمد کیا،واضح رہے کہ اسرائیل اپنی ضرورت کے کوئلے کا 50فیصد کولمبیا سے درآمد کرتا ہے،اس سے قبل کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں اور انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی