i بین اقوامی

غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،قطری وزیر خارجہتازترین

August 21, 2024

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو باور کرایا ہے کہ قطر غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہونے والی بات چیت میں مصر اور امریکا کے ساتھ بطور ثالثی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دوحہ حکومت جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں اور رابطے جاری رکھے گی،بیان کے مطابق شیخ محمد نے بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں اس بات پر زور دیا کہ متحارب فریقین کے بیچ معاہدے تک پہنچنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں کو یکجا کیا جائے، اس معاہدے کے ذریعے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور خطے میں علاقائی جارحیت کے نتائج سے گریز ممکن ہو سکے گا، واضح رہے کہ بلنکن اپنی سفارتی کوششوں کے اگلے مرحلے میں قاہرہ کے دورے کے بعد منگل کو دوحہ پہنچے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی