امریکہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران غزہ کی صورت حال سے متعلق سوال کے جواب میںکہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے یرغمالیوں کی واپسی اور فلسطینیوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حماس کو قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے، قیدیوں کو رہا کروانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ممکن نہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دونوں فریقین کا اتفاق ہونا ضروری ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی