i بین اقوامی

غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاکتازترین

July 08, 2024

جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا میجر مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت جلاہ ابراہیم کے نام سے ہوئی، 25سالہ میجر جلاہ ابراہیم کا تعلق شمالی اسرائیل کے دروز گائوں سے تھا۔وہ 601ویں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین کا کمپنی کمانڈر تھا۔ ابراہیم کے خاندان کے زیادہ تر افراد اسرائیلی فوج میں افسر ہیں۔حالیہ جنگ کے دوران ابراہیم نے اسرائیل کے قومی نشریاتی ادارے کان 11کو انٹرویو دیتے ہوئے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا ہم حماس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف انہیں سبق سکھانے کے لیے غزہ نہیں گئے بلکہ ہم وہاں حماس کا صفایا کردیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی