i بین اقوامی

غزہ میں بمباری کے بچوں پر تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے،کینیڈین وزیر اعظمتازترین

November 02, 2023

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم واضح طور پر حماس کی دہشتگردی کی مذمت اور اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار فلسطینی شہریوں سے بھی ہر قیمت پر انصاف کیا جانا ضروری ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں بمباری سے عام شہریوں خصوصا بچوں پر ہونے والے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے، ہم انسانی بنیادوں پر کچھ وقت کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ امداد پہنچائی جا سکے، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی بھی ممکن بنائی جائے،وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ رفاہ کراسنگ پر نقل و حرکت کے بارے میں خبریں مثبت ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بشمول کینیڈین اور دیگر غیر ملکی شہری وہاں سے نکل سکیں، ہم شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی