اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7اکتوبر کے اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں 80فیصد فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں،اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 7اکتوبر کے اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے17لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جوکہ غزہ کی 80 فیصد آبادی بنتی ہے اور 10لاکھ سے زیادہ فلسطینی 156پناہ گزین مراکز میں موجود ہیں،دوسری جانب امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی حالیہ جنگ میں شہریوں کا تاریخ کا تیز ترین قتل عام کیا، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 48دن میں شہید فلسطینیوں کی تعداد امریکا کی 20سالہ افغان جنگ سے زیادہ ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 7ہفتے کے فضائی حملوں میں عراق جنگ کے پہلے ایک سال سے دگنی تعداد میں شہریوں کا قتل کیا، غزہ میں 48دن میں شہریوں کی ہلاکتیں یوکرین جنگ میں 2 سال کی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی