i بین اقوامی

غزہ میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں، حماستازترین

November 27, 2023

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہاہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کے اہلکاروں نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس غزہ میں عارضی جنگ بندی مزید 2سے 4روز کے لیے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مزید 20سے 40اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا ہے،دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع کے بجائے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فتح تک جنگ رکھیں گے۔ امریکا اور دیگر ممالک اسرائیل سے جنگ بندی میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں،اسرائیل کے حملوں میں 7اکتوبر سے اب تک ہزاروں بچوں سمیت 15ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی