i بین اقوامی

غزہ میں انڈونیشی ہسپتال پر حملے"بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں، مشیر نیتن یاھوتازترین

November 21, 2023

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے مشیر نے غزہ کی پٹی کے انڈونیشیا ہسپتال پرحملے کا دفاع کرتے ہوئے اسے حملے کو بین الاقوامی قانون کے مطابق قرار دیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر اوفیر فالک نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ شمالی غزہ میں انڈونیشیاہسپتال میں اسرائیل کی فائرنگ متناسب اور آئین اور قانون کے مطابق تھی،انھوں نے کہا کہ فوج بین الاقوامی قانون، تناسب اور معیاری کارروائی کے لیے پرعزم ہے،ہمارا مقصد حماس کو ختم کرنا ہے،اس کے لیے جو ضروری ہوا ہم کریں گے اور غزہ میں ہماری کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کیے عین مطابق ہیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج حماس کو تباہ کرنے کی کوششوں کے دوران عام شہریوں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان واضح طور پر فرق کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی