i بین اقوامی

غزہ میں 2 لاکھ کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے، آسٹریلوی میڈیا کا دعویتازترین

October 23, 2024

آسٹریلوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے جہاں تقریباً 2 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی اموات پر تحقیق برطانوی ماہرین صحت کی رائے پر کی گئی، غزہ میں بدترین بحران جاری ہے اور وہاں 8 فیصد آبادی شہید ہوچکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی گئی ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اموات کی تعداد پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے مطابق ملبے تلے فلسطینی میتیوں تک رسائی ممکن نہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے اسپتال تباہ ہوچکے ہیں، چند اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں، غزہ میں اسپتالوں کے ساتھ ڈیجیٹل سسٹم تباہ ہوگیا جو اموات کا ریکارڈ رکھتا تھا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں کئی مہینوں تک ہلاکتوں کا درست ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا، صحت کی سہولیات کی تباہی، پانی کی قلت اور دیگرمسائل سیبھی ہزاروں اموات ہوچکیں جن کا شمار سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 42 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق شہدا میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی