i بین اقوامی

غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے،انٹرنیشنل کرمنل کورٹتازترین

October 30, 2023

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے واضح کیا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دیا جاسکتا ہے،سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا،دوسری جانب مصر کی رفاح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10ٹرک غزہ روانہ کردیے گئے،فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کیلئے غزہ میں امدادی سامان کے 94ٹرک آچکے ہیں جبکہ 7اکتوبر سے قبل ان ٹرکوں کی یومیہ تعداد 4سو سے زیادہ تھی،غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوف زدہ اور اپنی ہی سرزمین پر بے بس اورغیر محفوظ بھوکے پیاسے شہری اقوام متحدہ کے گودام سے آٹا، گندم اور کھانے پینے کی اشیا کے تھیلے اٹھا کر لے گئے، عالمی خوراک ایجنسی نے غزہ میں سول آرڈر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی