امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امدادی سامان کے 20ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ رفح کراسنگ کے ذریعے جنوبی غزہ روانہ کی جائے گی،امریکی صدر نے کہا کہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی ہے،اسرائیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا کہ کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت کی ضرورت ہے اس لئے ممکنہ طور پر جمعے کے روز امدادی ٹرک روانہ کئے جاسکیں گے،امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا،ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا،جوبائیڈن نے واضح کیا کہ اگر حماس نے امدای سامان پر قبضہ کیا یا اسے گزرنے نہیں دیا گیا تو امدادی سامان کی ترسیل روک دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی