طویل محاصرے اور مسجد الاقصی کی بار بار بے حرمتی کے خلاف غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کے خلاف شدید رد عمل سامنے آگیا۔ اسرائیلی علاقوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق راکٹ گرنے سے درجنوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھیں۔ اسرائیل میں ہر طرف سائرن بجنے لگے۔ اسرائیل کے سرحدی چیک پوسٹ پر فلسطینیوں نے قبضہ کر لیا۔ ممکنہ رد عمل کے پیش نظر فلسطینی علاقے کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلح گروپ نے اسرائیل کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ محمد دیف نے ایک غیر معمولی عوامی بیان میں کہا کہ آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کے لئے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر پانچ ہزارراکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ سے دراندازی کی بھی اطلاع دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی