i بین اقوامی

غزہ کے بعد مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے تیز، صیہونی فوج کا دو دہائیوں میں بڑا فوجی آپریشنتازترین

August 29, 2024

غزہ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے تیز ہو گئے اور صیہونی فوج نے دو دہائیوں کا سب سے بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے دو روز کے دوران 12فلسطینیوں کو شہید اور 20سے زائد کو زخمی کر دیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین، طولکرم اور طوباس میں آپریشن کر کے 12فلسطینیوں کو شہید کیا، صیہونی فوج کے حملوں میں 20سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران بچوں سمیت 20فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا،عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں بھی ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس نے اسرائیل سے آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں آپریشن سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا ناحق قتل اور جبری انخلا بڑھ رہا ہے،یورپی یونین نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے فوجی آپریشن پر اظہار تشویش کیا ہے جبکہ امریکا نے اسرائیل سے عوام کی جانیں محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی