غزہ کی ایک عمارت میں جنریٹر کے دھویں کے باعث ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے میں ایک عمارت کے کمرے میں جنریٹر کے دھویں کے باعث 19سالہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 2کی حالت بگڑ گئی،واقعے کے بعد اسرائیلی ملٹری پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، 3فوجی کمرے میں سو رہے تھے اور جنریٹر کے زہریلے دھویں سے ایک فوجی ہلاک اور دیگر 2کی حالت خراب ہوگئی،غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد 7اکتوبر 2023کے بعد سے غزہ میں جاری جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 687ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی