غزہ جنگ پر اپنی حکومت سے اختلافات کے بعد امریکا کا ایک اور اہم عہدیدار مستعفی ہو گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ بحران پر جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک اور عہدیدار نے استعفی دے دیا، امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر حکومت کی پالیسیوں سے اختلافات کے بعد مستعفی ہوئے، اینڈریو ملر غزہ جنگ پالیسی کے ناقد رہے ہیں۔ مستعفی ہونے والے اینڈریو ملر کا استعفی قابل ذکر ہے کیونکہ یہ اسرائیل فلسطین پالیسی سازی میں کردار ادا کرنے والے اعلی ترین عہدیدار تھے جبکہ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ماہر اینڈریو ملر نے استعفے کی وجہ خاندانی ذمہ داریاں بتائی ہیں۔ واضح رہے کہ اینڈریو ملر سے پہلے جوبائیڈن انتظامیہ کے 8 دیگر اہلکار بھی غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی