امریکہ بھر کے کالج کیمپس میں پولیس نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 2،100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی عمارت کے اندر مظاہرین کو باہر نکالتے ہوئے ایک افسر نے اپنی بندوق سے فائرنگ کی۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کے دفتر کے ترجمان ڈاگ کوہن کے مطابق کولمبیا کیمپس کے ہیملٹن ہال میں افسر کی اس کارروائی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ڈاگ کوہن نے کہا کہ فائرنگ کا مقصد بظاہر کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔کولمبیا میں کریک ڈان کے دوران 100 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 18 اپریل کے بعد سے 40 مختلف امریکی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں گرفتاریوں کے 50 واقعات رپورٹ ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی