i بین اقوامی

غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کی ذمہ داریاں سنبھالنے کو تیار ہیں، وزیر اعظم فلسطینتازترین

June 07, 2024

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد مصطفی نے کہا ہے غزہ میں جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی متحدہ فلسطینی قیادت پر اتفاق کے لیے تیار ہے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر خارجہ فود حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے طور پر غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کی ذمہ داریاں سنبھالنے کو تیار ہیں۔ ہم فلسطینی عوام کے اتحاد کی بحالی کے لیے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا ہمیں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھی پوری طرح تیار ہونا چاہیے اور اس سے متعلق ذمہ داریوں کے لیے بھی تیاری کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی