عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان میں جنگ غزہ کی جنگ ختم ہونے پر رک جائے گی، ایسی غلطیوں سے گریز کیا جائے جو لبنان میں جنگ کو پھیلانے کا سبب بن جائیں،عرب میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کے بعد خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ اسرائیلی فوج عرب اور عالمی انتباہات کے باوجود جنوبی لبنان میں وسیع آپریشن شروع کردے گی۔حسام ذکی نے عرب میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ صدارتی عہدہ لبنان میں ریاست کے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور اس بات کی تردید کر رہا ہے کہ اس بحران کو حل کرنے کیلئے عرب لیگ کی جانب سے کوئی پہل کی جائے۔انہوں نے زور دیا کہ آج لبنانیوں کو آپس میں سمجھوتہ اور اتفاق کرناہے ، جنوبی لبنان میں جنگ کو روکنا اس کے بچوں اور املاک کھو دینے والے باشندوں کے لیے ایک ترجیح بن گیا ہے۔عرب لیگ اسسٹنٹ سیکرٹری نے مزید کہا کہ عرب ممالک ایسی غلطیاں نہیں چاہتے جو جنگ کو وسعت دینے کا باعث بنیں اور معصوم لوگوں کو غلطیوں کی قیمت چکانی پڑے۔انہوں نے اعلان کیا کہ فلسطینی دھڑوں کے رہنمائوں کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی