فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے بارے نئی شرائط کو مسترد کردیا ہے،قاہرہ میں امریکا، مصراور قطرکی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں حماس نے جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کیا،حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں، جنگ بندی کے معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لئے ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق حماس کا وفد قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت کے بعد دوحہ واپس چلا گیا، رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ جنگ بندی پر حالیہ بات چیت میں غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی ہے، اس کے علاوہ جنگ بندی کے آغازپربے گھر فلسطینیوں کی سکریننگ بھی شرائط میں شامل ہے،دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی