i بین اقوامی

غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق چیلنجز اب بھی موجود ہیں،اسرائیلتازترین

July 11, 2024

اسرائیلی وزارت دفاع گیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر متفق ہیں لیکن چیلنجز بدستور موجود ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے مشرق وسطی کے لیے امریکی سفیر بریٹ میک گرک سے ملاقات کے بعددیے گئے ایک بیان میں کہاکہ امریکی سفیر سے ملاقات میں غزہ میں حماس کے زیر حراست قیدیوں کی واپسی پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ گیلنٹ اور میک گرک نے ان چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جو اس طرح کے معاہدے تک پہنچنے سے پہلے اب بھی موجود ہیں۔ دونوں فریقین نے ان چیلنجز ان کا مقابلہ کرنے کے ممکنہ حل پر بھی بات چیت کی، گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ کھولنے کی حمایت کرتا ہے لیکن حماس کو خطے میں واپس آنے کی اجازت نہیں دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی