i بین اقوامی

غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیاتازترین

October 25, 2024

حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلاہ کی شرط عائد کردی ۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کے شرائط پر مذاکرات کیلئے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے۔اس سے قبل جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں مصر کا سکیورٹی وفد حماس کے رہنما اسامہ حمدان سے ملاقات کیلئے پہنچا تھا۔ لبنانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اسرائیل کو یرغمالی صرف اسی صورت میں واپس ملیں گے جب وہ غزہ پر اپنی جارحیت ختم کرکے فوجوں کا مکمل انخلا کرے گی۔ اس سے قبل دوحا میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی تھی کہ ثالثوں کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل وقفے کے بعد جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جلد بحال ہو جائے گا۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی مذاکرات میں اپنا وفد بھیجنے کی تصدیق کردی ہے، اسرائیلی وفد کی قیادت موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی کریں گے، اسرائیلی وفد دوحا میں سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس اور قطری وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی