فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15سالہ فلسطینی لڑکا شہیدہو گیا ہے۔ نو عمر فلسطینی کی ہلاکت کا یہ واقعہ جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں پیش آیا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔فلسطینی نوعمر کا نام نعیم عبداللہ سمحہ ہے۔ اسرائیلی قابض فوج نے اسے قلقلیہ کے علاقے میں گولی مار کر شہید کیا، اسرائیلی فوجیوں نے اسے سینے میں گولی ماری ،رپورٹ کے مطابق نوعمر فلسطینی کو زخمی ہونے کے بعد فوری ہسپتال لے جایا گیا ۔ لیکن وہ جاں بحق ہو چکا تھا، فوج نے ابھی تک اس بچے پر فائرنگ کی بھی وجہ بیان نہیں کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی