غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 52 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اسی وقت ہوگا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے جبکہ صیہونی فورسز کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، مزید برآں مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔دوسری جانب اسرائیل اور فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ چند روز میں ہونے کا امکان ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند دن میں جنگ بندی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ معاہدہ اسی وقت ہوگا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے سلسلے میں مصر پہنچ گئے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی