اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی فوجی نفری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اس وقت مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی 23بٹالینز تعینات ہیںجو مغربی کنارے میں آج سے پہلے تک آپریشنز کی ذمہ دار تھیں۔ اسی نفری کے ساتھ اسرائیلی فوج نے پچھلے تقریبا ایک ہفتے سے باضابطہ انداز میں مغربی کنارے میں جنگی آپریشن شروع کر رکھے ہیں۔ اب تک درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فیصلے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے تربیتی نوعیتی کی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور اضافی بٹالینز اب مغربی کنارے میں بھیجی جائیں گی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں پیر کے روز کار بم دھماکے کی کوشش کو یہودی بستی میں داخلی دروازے پر ہی ناکام بنا دیا تھا۔ اسرائیل میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھنے سے شمالی اسرائیل سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں کو دوبارہ بسانے پر منفی اثر آئے گا۔یہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں جاری فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ تل ابیب میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوں کے راکٹوں کے نشانے پر آرہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی