i بین اقوامی

غیریقینی صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطی کا آغازتازترین

June 10, 2024

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے مشرق وسطی کے نئے دورے کا آغاز کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں جاری سیاسی بحران میں وہ مصر سے اپنے دورے کا آغاز کر رہے ہیں، دوسری طرف اسرائیل میں جنگی کونسل کے اہم رکن بینی گینٹز سمیت متعدد اہم عہدیداروں کے استعفے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ ادھر حماس بھی جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر کوئی تفصیلی فیصلہ یا موقف جاری کرنے سے کترا رہی ہے، ایسی غیریقینی کی صورت حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ نے اس دورے کا آغاز کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مصر کے بعد وہ اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے جو ان کا تل ابیب کیلئے گذشتہ سال سات اکتوبر کے بعد آٹھواں دورہ ہوگا۔ اس دورے کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان مجوزہ جنگ بندی کی تجاویز کو اپنانے پر زور دینا ہے، بائیڈن اس جنگ کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی