i بین اقوامی

فرانسیسی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور تبادلہ خیالتازترین

February 02, 2023

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات کی، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ، توانائی کے وزیر شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر خارجہ و وزیر مملکت و قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان اور فرانس میں دو مقدس مساجد کے متولی فہد الرویلی نے شرکت کی،اس موقع پر سعودی عرب میں فرانسیسی سفیر لدووک پوئی اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی