i بین اقوامی

فرانسیسی حکومت نے ٹیلی گرام کے بانی پائول دورو کو جیل بھیج دیاتازترین

August 28, 2024

فرانسیسی حکومت نے پیغامات رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پائول دورو کو جیل بھیج دیا ہے،فرانس کے صدر نے دعوی کیا کہ پائول کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، یہ ججوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔پائول پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود مواد کی پولیسنگ میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم پائول دورو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی ایف بی آئی ان کے پلیٹ فارم تک بیک ڈور سے رسائی چاہتی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا،پائول کیخلاف کارروائی کو دیکھتے ہوئے ویڈیوز سے متعلق ایک اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی کرس پاولووسکی نے یورپ چھوڑ دیا ہے،فرانس سے پرواز کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کرس پالووسکی نے الزام لگایا کہ ملک میں آزادی اظہار سے متعلق فرانس کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں، انہیں اپنا پلیٹ فارم فرانس میں صرف اس لیے بند کرنا پڑا ہے کیونکہ وہاں آزادی اظہار نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی