i بین اقوامی

فرانس نے بھی ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینے کی تجویز مسترد کر دیتازترین

January 29, 2025

فرانس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینے کی تجویز مسترد کر دی۔فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے غزہ سے جبری بے دخلی فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بھی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ہمارے قریبی اتحادی مصر اور اردن کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ادھر ایران نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی دھمکیوں اور جغرافیائی ہیرا پھیری سے فلسطینیوں کو نقل مکانی پرمجبور نہیں کیا جاسکتا۔اس سے قبل عرب لیگ، اردن، مصر، قطر، اٹلی، اسپین اور جرمنی بھی ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی