i بین اقوامی

فرانس نے بھی جنگی اثاثے باضابطہ طور پر مشرق وسطی منتقل کر دیئےتازترین

October 03, 2024

فرانس کی طرف سے باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنے جنگی اثاثے مشرق وسطی منتقل کر دیئے ہیں،فرانس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگی اثاثے منتقل کرنے کا مقصد ایران کے اسرائیل پر حملے سے پیدا شدہ صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا اور ایران کی طرف سے موجود خطرات کا مقابلہکرنا ہے،فرانس نے کہا ہے کہ فرانس اسرائیلی سلامتی کے لئے پر عزم ہے، یہ بات فرانس کی سکیورٹی کابینہ کے اچانک بلائے گئے اجلاس کے بعد کہی گئی ہے، اسی اجلاس میں مشرق وسطی میں فوجی اثاثے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فرانس کے وزیر خارجہ جیم نوئل بیروٹ نے امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مربوط سفارتی کوششوں پر زور دیا تاکہ اسرائیلی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی