i بین اقوامی

فرانس میں محکمہ صحت نے کورونا کی آٹھویں لہر سے خبردار کردیاتازترین

October 04, 2022

فرانس کے میں محکمہ صحت کی عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ سردیوں کا موسم نزدیک آتے ہی فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ویکسینیشن اسٹریٹجک بورڈ کی رکن بریگٹ آٹران نے اپنے بیان میں کہا کہ ہاں، ہم کورونا کی آٹھویں لہر میں داخل ہو چکے ہیں، تمام عوامل کورونا کیسز میں اضافے کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔فرانس میں کورونا کیسز کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 45 ہزار 361 کیسز کے ساتھ ملک میں 7 روز کی اوسط شرح 2 اگست کے بعد سے بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔فرانس کے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 15 ہزار 166 ہوچکی ہے جبکہ ہسپتالوں میں موجود انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں کورونا مریضوں کی تعداد 843 ہوگئی ہے جوکہ اگست کے آخر سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اس وقت ایک لاکھ 51 ہزار 500 سے زائد ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی