فرانس میں وکلا نے صدر میکرون کے دستخط شدہ قبل از وقت انتخابات کے حکم نامے کی تنسیخ کے لیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔فرانسیسی میڈیاکے مطابق آئینی عدالت میں درخواست دینے والے ایک سینئر سابق سرکاری اہلکار نے کہا کہ اتنے کم وقت میں انتخابات کے حوالے سے کچھ قانونی ضوابط کی تعمیل ممکن نہیں ہوگی اور اس سے ووٹنگ کی شفافیت پر سوالات نے جنم لیا ہے۔خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے فرانسیسی مرحلے میں، انتہائی دائیں بازو کی نیشنل یونین نے 31.37فیصد ووٹوں کے واضح فرق سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میکرون کی نشا ثانیہ پارٹی 14.60فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی