i بین اقوامی

فرانس میں 150سے زائد تارکین وطن کو بچا لیا گیاتازترین

June 28, 2024

فرانسیسی حکام نے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 150سے زائد تارکین وطن کو سمندر کی بے رحم موجوں سے بچا لیا ،حکام کے مطابق تارکین وطن دو مختلف کشتیوں میں سوار ہو کر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں آبنائے ڈوور کے قریب ریسکیو کر لیا گیا ہے،پریمر میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ پہلی کشتی ڈنکرک کے قریب گریولائنز کے علاقے سے روانہ ہوئی تھی اور سمندر میں چند گھنٹوں کے سفر کے بعد ہی مدد طلب کر لی گئی تھی، ریسکیو اہلکاروں نے 77افراد کو بحفاظت کیلس پہنچا دیا ہے،دوسری کشتی میں 76تارکین وطن سوار تھے، جنہیں سمندر کی موجوں سے بچا کر فرانسیسی بندرگار ہولوگن سر میر لایا گیا،چینل عبور کرنے کی کوششیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب برطانیہ میں سیاسی جماعتیں 4جولائی کو عام انتخابات کے لیے مہم چلا رہی ہیں جس میں امیگریشن ایک اہم مسئلہ ہے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں 880سے زائد غیر قانونی تارکین وطن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے جو اس سال اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے،برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 12ہزار 313افراد نے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک کم از کم 15تارکین وطن چینل عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے دوران ہلاک ہونے والے 12تارکین وطن سے زیادہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی