i بین اقوامی

فرانس کی بحریہ کی کارروائی ، 4ٹن منشیات قبضے میں لے لیںتازترین

January 03, 2023

فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لیں، فرانسیسی فریگیٹ عالمی اتحاد کمبائنڈ ڈیوٹی فورس 150کے فریم ورک کے اندر کام کر رہا تھا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے 500کلو ہیروئن اور3500کلو بھنگ برآمد کرلی،متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں موجود بحریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50ملین یورو (5کروڑ 32لاکھ ڈالر سے زائد) ہے، یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی