i بین اقوامی

فرانس کا دھمکیوں کے باوجود سفیر کو نائیجر میں رکھنے کا فیصلہتازترین

August 29, 2023

فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ نائیجر میں باغی رہنمائوں کی دھمکی کے باوجود فرانس کے سفیر وہیں رہیں گے،سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے نائیجر کے صدر محمد بازوم کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معزول صدر کے مستعفی نہ ہونے کا فیصلے جرات مندانہ ہے،واضح رہے کہ ملکی معاملات میں مداخلت پر نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر کو 48گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا ردعمل تھا جو نائیجر کے مفادات کے خلاف تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی