i بین اقوامی

فوج کو حزب اللہ کے خلاف حالات بدلنے کی ضرورت سے آگاہ کردیا ہے، نیتن یاہوتازترین

September 09, 2024

اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ لبنان کے اندر جارحانہ کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے فوج کو لبنان کے ساتھ سرحد پر شمالی اسرائیل کی صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں،انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ایران کا مضبوط بازو ہے، شمال میں ایسے حالات جاری رہنا ناممکن ہے۔ ان حالات کو تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے شمال کے تمام رہائشیوں کو ان کے گھر واپس کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک برائی کے ایرانی محور کے خلاف جنگ میں ہے اور تہران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے سے روکنے کا پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تل ابیب نے گزشتہ برسوں میں کارروائی نہ کی ہوتی تو تہران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ نیتن یاہو کے یہ بیانات اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی کے اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ ان کی افواج لبنان کے اندر جارحانہ اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی