فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے علیحدگی کے متعلق آگاہ کیا ،سنا مارین نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ ہم 19سالہ ساتھ پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی کے شکرگزار ہیں اور ہم اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اچھے سے پیش آتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ ہم بطور خاندان ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے،واضح رہے کہ وزیراعظم سنا مارین اور ان کے خاوند مارکس 16برس سے ساتھ تھے لیکن ان کی شادی 2020میں ہوئی تھی، دونوں کی 5سال کی بیٹی بھی ہے ،سنا مارین 34برس کی عمر میں 2019میں فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں ،خیال رہے کہ فن لینڈ کی وزیراعظم عام انتخابات میں شکست کے بعد بہت جلد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی