الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے فلسطینی عوام کی ان کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی حمایت میں اپنے ملک کے مضبوط، اصولی موقف کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی قوم کو جو حقوق حاصل ہیں ہم ان حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔صدر تبون نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی تقریبات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "اس دن کی یادگار فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی واضح توثیق ہے۔ القدس کے دارالحکومت کے ساتھ ان کی آزاد ریاست اور بین الاقوامی برادری کو اس کی تاریخی اور سیاسی ذمہ داریوں کو یاد دلانے کا ایک موقع ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی یکجہتی کو عملی اقدامات اور انتظامی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی برادری سے خاص طور پر سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سے ایک سنجیدہ اور مضبوط مؤقف کا مطالبہ کرتا ہے۔
ہم نہ صرف یہ مطالبہ کرتے ہیں فلسطینیوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ کیا جائے کہ قابض ریاست کا تسلط ختم کرانے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کا مطالبہ کرتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے چوتھے جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی قانونی حوالوں کی شقوں کو لاگو کرنے اور بین الاقوامی انصاف کے سامنے جوابدہی اور مساوات کے اصولوں پر بھروسہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قابض ریاست کی طرف سے بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے عدالتی اور مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کے لیے ضروری میکانزم کو فعال کرنے اور نہتے فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔صدر تبون نے زور دے کر کہا کہ "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عمل صرف تقرروں سے آگے بڑھ کر اس کے مقصد کے حصول ایسے موثر منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطینی قوم کو ان کی سرزمین پر ا?زاد اور خود خود مختار طریقے سے زندہ رہنے کا حق مل سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی