i بین اقوامی

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پابندیاں، فرانس اور جرمنی سمیت 40ملکوں کی مذمتتازترین

January 17, 2023

چالیس ملکوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اسرائیل نے فلسطینیوں پر یہ پابندیاں اسی ماہ کے شروع میں عائد کی ہیں، اسرائیل کی طرف سے یہ اقدام اقوام متحدہ کی اس قرار داد کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اقوام متحدہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں بین الاقوامی قانون کی روشنی میں رائے طلب کی ہے،اس کے رد عمل میں اسرائیل نے فلسطینیوں پر کئی پابندیاں لگادی ہیں، ان میں معاشی پابندیاں بھی شامل ہیں،چالیس ملکوں نے بین الاقوامی عدالت کی اسرائیل کے خلاف ممکنہ کارروائی کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی پابندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،جبکہ فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی فلسطینیوں پر لگائی گئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی