i بین اقوامی

فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے ہی تسلیم کیا جانا چاہیے، امریکہتازترین

May 23, 2024

امریکا نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے ہی تسلیم کیا جانا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، سپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر وائٹ ہائوس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن سمجھتے ہیں کہ یکطرفہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے، امریکی صدر اپنے پورے کیریئر میں دو ریاستی حل کے مضبوط حامی رہے ہیں۔یاد رہے آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی