اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے الزام پر اپنے ایک فوجی پر فرد جرم عائد کی ہے، فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ہنگامہ ہوا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فوجی نے اپنے ہتھیار سے حراست میں لیے گئے افراد کو مارا پیٹا، ہتھکڑیاں لگائیں اور آنکھوں پر پٹی باندھی اور اس کی ویڈیو بنائی۔ بیان میں کہا گیا ہے اس فوجی نے ان جرائم کا ارتکاب اس سال فروری اور جون کے درمیان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی