تحریک الفتح کے ترجمان عبد الفتاح دولہ نے کہا ہے کہ فلسطینی کاز کا نعروں سے دفاع نہیں کیا جانا چاہیے۔ موجودہ حالات مسئلہ فلسطین کی تاریخ میں سب سے مشکل ہیں۔ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں حماس کے بیرون ملک رہنما خالد مشعل کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی تجویز کو مسترد کر رہے ہیں جو انہوں نے اصل میں خود پیش کی تھی۔تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن جمال نازل نے کہا کہ فتح تب ہوگی جب ہم اسرائیل سے آزاد ہوں گے۔ حماس کے رہنمائوں کو فتح کی بات کرنے سے پہلے اپنے لوگوں کے دکھوں کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو فلسطینیوں کے خون کو معمولی بنا کر استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی