کیوبا کے صدر میگل ڈیازکانل نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے میں ہم سے کچھ بن نہیں پڑ رہا اور اس بے بسی پر ہم ہر روز تکلیف اٹھا رہے ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق صدر میگل نے فلسطینی کیفیہ پہن کر ، فلسطینی پرچم کے ساتھ دارالحکومت ہوانا آنے والے نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔نوجوانوں سے خطاب میں انہوں نے غزہ پر 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین مصائب میں گھِرا ہوا ہے اور ہم اس کی مدد نہیں کر پا رہے۔ اپنی اس بے بسی پر ہمارا دِل کڑھ رہا ہے۔ آج فلسطین دنیا کے شرف اور عزت و وقار کا دفاع کر رہا ہے۔ وہاں ہونے والے مظالم سے لاتعلق رہنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی"۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی