i بین اقوامی

فلسطین، ہلاکتوں کی تعداد46ہزار 565 تک پہنچ گئی،5 دنوں میں 70 بچے شہیدتازترین

January 13, 2025

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد46ہزار 565 تک پہنچ گئی، گزشتہ 5 دنوں میں 70 بچے شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد46ہزار 565 تک پہنچ گئی ہے ۔غزہ میں سول ڈیفنس نے مزید انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تقریبا 70 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے جبالیہ، شاطئی، دیر البلح اور شجائیہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جس میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔یونیسیف کا کہنا ہے غزہ کے تقریبا تمام 11 لاکھ بچے خطرناک ذہنی دبا کا شکار ہیں۔ ادھر امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں جب کہ اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ اسرائیل کا اعلی سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے اور حماس اسرائیل مذاکرات 90 فیصد مکمل ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی