i بین اقوامی

فلسطین کو تسلیم کرنے کی دستاویزات ،ناروے نے فلسطینی وزیر اعظم کو پیش کر دیںتازترین

May 27, 2024

ناروے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد مصطفی کو دستاویز پیش کر دی ہیں۔ تقریب کا انعقادبرسلز میں ہوا،ناروے کے وزیر خارجہ اسپین بارتھ ایڈے نے فلسطینی وزیر اعظم کو کاغذات پیش کیے تاکہ انہیں باقاعدہ اطلاع دی کائے کہ ناروے فلسطین کو تسلیم کر رہا ہے۔ محمد مصطفی نے برسلز میں یورپی یونین کے کئی وزرائے خارجہ اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ناروے اگر چہ یورپی یونین کا رکن ملک نہیں ہے لیکن ایک اہم یورپی ملک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی