امریکا کی معروف یونیورسٹی ہارورڈ کی صدر کلاڈین گے صیہونی مخالفت کے بارے میں اپنے بیانات اور ادبی سرقہ کے الزامات پر شدید تنقید اور دبا ئوکے سامنے بے بس ہو کر آخرکار مستعفی ہوگئی ہیں،غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے کلاڈین پر مستعفی ہونے کیلئے شدید دبائو تھا، انہوں نے اپنے استعفی میں کہا کہ عہدے سے ہٹ جانا ہی ہارورڈ یونیورسٹی کے فائدے میں ہے کیونکہ نفرت انگیزی کا مقابلہ کرنے اور علمی معیار کو بالاتر رکھنے کے ان کے عزم پر شک کرنا ان کیلئے تکلیف دہ بات ہے،یاد رہے کہ دسمبر 2023میں فلسطین کے حامی طالب علموں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے معاملے پر امریکی یونیورسٹی بورڈ کے ادارے کی سربراہ کے حق میں ڈٹ جانے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹر کلاڈین کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی