i بین اقوامی

فلپائن ، سیلاب سے اموات کی تعداد 44 ہوگئیتازترین

December 30, 2022

فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ کم از کم 28 دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے بتایا کہ جنوبی فلپائن میں 35، مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول علاقے میں 6 اور وسطی فلپائن میں 3 اموات ہوئیں۔سیلاب سے حکومت کو اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے 9 علاقوں سے 5 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے۔فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ آفات کا شکار ممالک میں سے ایک ہے ۔یہ پیسیفک رنگ آف فائر اور پیسفک ٹائیفون بیلٹ میں واقع ہے۔ یہاں سالانہ اوسطا 20 طوفان آتے ہیں جس میں کئی بہت زیادہ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی