سمندری طوفان نورو فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مصروف پانچ ریسکیو اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے ساحلی علاقوں میں 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، حکام نے لوزون کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا تھا۔خبرایجنسی کے مطابق ریسکیواہلکاروں کو طاقتورطوفان سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کیلئے بھیجا گیا، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ساحلی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد نورو نامی سمندری طوفان کی شدت میں کمی آچکی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اب ویتنام کا رخ کرچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی