فلپائن کے ایک جزیرے میں موجود کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے میں رات گئے سفر کرنے والی ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے، کشتی میں 250مسافر سوار تھے،آگ لگنے کے بعد متعدد افراد نے کشتی سے چھلانگ لگا دی،موقع پر موجود کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے 212افراد کو ریسکیو کرلیا،واقعہ میں 23افراد زخمی ہوئے۔ کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹان کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ کشتی میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،،صوبائی گورنر کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور زیادہ تر افراد نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی جنہیں کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا،اس حوالے سے گورنر کا کہنا تھاکہ ایم وی لیڈی میری جوئے نامی کشتی سے زیادہ تر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم اہلکار احتیاطی تدابیر کے تحت مزید سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی