i بین اقوامی

فضائی دہشت گردی کے مشہور واقعے لاکربی کیس کے ملزم پر 34سال بعد فرد جرم عائدتازترین

December 13, 2022

فضائی دہشت گردی کے مشہور واقعے لاکربی بم دھماکا کیس کے ملزم لیبیا کے باشندے ابو اجیلا محمد مسعود پر 34سال بعد فرد جرم عائد کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق دسمبر 1988میں اسکاٹ لینڈ کے شہر لاکربی کے اوپر پین ایم کی پرواز 103کو تباہ کرنے والے ملزم ابواجیلا محمد مسعود کو پہلی بار واشنگٹن ڈی سی کی ایک وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی،لاکربی طیارہ دھماکے میں 270مسافر ہلاک ہو گئے تھے، جن میں 190مسافر امریکی تھے،طیارے کا ملبہ لاکربی نامی قصبے پر گرا تھا، امریکا نے لاکربی بم دھماکے کا ذمہ دار لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قرار دیا تھا، وکلا کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس کی عمر کے باعث سزائے موت ہونے کا امکان کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی