ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران دہشتگرد قابضین کو اس شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ آج ایران مزاحمت کے راستے کے قابل فخر اور مستقل ساتھی کی شہادت کا نوحہ کررہا ہے، کل میں نے اسماعیل ہانیہ کے فاتحانہ ہاتھوں کو بلند کیا تھا اور آج میں اسے اپنے کندھے پر رکھ کر دفناوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی